قومی اسمبلی میں لاپتہ افراد کے معاملہ پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان نے لاپتہ افرادکے معاملہ پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا،اگر سیاسی جماعتوں کوبرداشت نہیں کروگے تو کوئی اور آئے گا، آپ کا انجام بھی حسینہ واجد جیسا ہوگا،شہبازشریف حسنیہ واجد سے راہ فرار کا طریقہ پوچھ لو۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرخان نے کہا کہ قانون سازی کے حوالے سے آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہورہی ہے، یہ ساری کوشش صرف اس لیے ہے کہ جس طرح فارم 47 کو تبدیل کرکے اپنی حکومت بنالی ہے، اس طرح یہ اب کوشش کررے ہیں کہ خواتین اور اقلیتیوں کی مخصوص نشستیں ان کو مل جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری 68 خواتین اور 11 اقلیتیوں کی نشستیں ہیں جس کے لیے ہم نے مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو 4 درخواستیں دیں، جس وقت کاغذات نامزدگی فائل کرلیے تو سازش کے تحت نشان لے لیا گیا، ہمیں ہرانے کی کوشش کی گئی لیکن دو تہائی اکثریت سے جیتے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے، تھی اور رہے گی، یہ پارلیمنٹ سپریم ضرور ہے لیکن تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کو ہے، اس قانون سازی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے وہ اسے کالعدم قراردے سکتی ہے ۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتوں کو جگہ نہیں دیں گے تو کوئی اور آئے گا، آپ کا انجام بھی حسینہ واجد جیسا ہوگا، شہبازشریف ان سے رابطہ کرکے فرارکا طریقہ پوچھ لوکل ہمارا ایک رکن فوت ہوا لیکن وہ گھر نہیں جاسکا، وہ گھر جانا چاہتا تھا لیکن وظلم و جبر کی وجہ سے نہیں جاسکا۔جبری گمشدگی پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے اس مسئلہ کو حل کرنا ہوگا


