ٹرمپ کے قتل کی ممکنہ سازش، پاکستانی شہری آصف مرچنٹ گرفتار، ایران سے رابطوں کا الزام

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ سمیت امریکی حکام کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام، پاکستانی شہری آصف مرچنٹ گرفتار۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش، پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ آصف مرچنٹ مبینہ طور پر ایرانی حکومت سے بھی رابطے میں تھا، امریکی میڈیا نے بتایا کہ امریکی وزارت انصاف کے مطابق 46 سالہ آصف مرچنٹ کے ایرانی حکومت سے مبینہ روابط ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کا ماننا ہے کہ مبینہ سازش کا ہدف ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں