پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نے سندھ میں ڈاکو راج پر آرمی چیف سے مدد مانگ لی
کراچی (انتخاب نیوز) سروری جماعت کے روحانی پیشوا اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں نے سندھ میں ڈاکو راج پر آرمی چیف سے مدد مانگ لی۔ مٹیاری میں 14 اگست کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈاکوﺅں کا راج ہے، بالائی سندھ میں کوئی آزادانہ گھوم نہیں سکتا۔ این اے 216 مٹیاری سے پیپلز پارٹی کے منتخب رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ڈاکوﺅں کے سامنے مجبور ہے، ڈاکو راج کا خاتمہ سندھ حکومت کے بس کی بات نہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سندھ میں آئیں اور اس مسئلے کو حل کریں۔
Load/Hide Comments


