جوائنٹ روڈ ریلوے کالونی کے مکین سخت گرمی میں پینے کے صاف پانی سے محروم
کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے کالونیز میں وی آئی پی اور دفتر والوں کے علاوہ علاقے میں باقی تمام ملازمین مجبوری اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔ ڈی ایم او ریلوے کوئٹہ ڈویژن وہ دیگر افسران کے بنگلوں میں گملے اور پودوں کو دیکھ کر کوئٹہ کینٹ بھی اس کے سامنے کچھ نہیں مگر دیگر ملازمین کے رہائشی مکان گرنے پر آگئے، جب بھی بارش ہوتی ہے تو ان کے گھر پانی سے بھر جاتے ہیں، ان کے قیمتی سامان تباہ وبرباد ہوتے ہیں اور چھتوں سے بھی پانی ٹپکتا رہتا ہے۔ ہرنائی ریلوے لائن پر تین ارب رروپے خرچ کرنے والے افسران ایک دفعہ اپنے غریب ملازمین پر توجہ دیں، اس قیامت خیز گرمی میں گزشتہ 7 مہینہ سے پینے کا صاف پانی سے محروم ہے۔ علاقے میں جگہ جگہ کچرہ کنڈی لگا ہوا ہے، افسر غریب ملازمین کی بات تک سننے کو تیار نہیں، جب کوئی آفس میں جاتا ہے تو انگریزوں کا قانون پڑھ کر ان کا ہوش اڑا دیتے ہیں، افسروں کے لئے سب کچھ جائز مگر غریب ملازمین کے پاس ایک ٹینکی 700 روپے ہر تین دن بعد منگوانے کا پیسہ نہیں ہوتا۔


