رحیم یار خان ، پولیس کی دو گاڑیوں پرڈاکوؤں کا حملہ ،11 اہلکار جاں ،بحق7 زخمی
رحیم یار خان (انتخاب نیوز) رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کی دو گاڑیوں پرڈاکوؤں کے حملےمیں 11 اہلکار جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے ۔ انتخاب کے مطابق رحیم یار خان کےکچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں 11 اہلکار جاں ب﷽حق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نےکچےکے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا۔دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ ڈاکوؤں نے راکٹ لانچروں سے پولیس پر حملہ کردیا۔گھوٹکی پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں 11 پولیس اہلکار جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ جب کہ 4 لاپتہ ہیں۔حملے کے بعد رحیم یار خان پولیس نے بھاری نفری علاقے میں طلب کرلی ہے۔
Load/Hide Comments


