نواب اکبر بگٹی کی شہادت کے 18 سال مکمل، بلوچستان میں طوفان تھم نہ سکا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) شہید نواب اکبر خان بگٹی کی18ویں برسی عزت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ 26 اگست 2006ءکو حملے میں انہیں شہید کردیا گیا تھا۔ شہید نواب اکبر بگٹی کا غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر قتل کر وا کر بلوچستان میں حالات کی خرابی پیدا کی اور آج بھی بلوچستان میں سابق ڈکٹیٹر کے مظالم اور غلط اقدامات پالیسوں کے ذریعے کئے جانے والے مظالم ظلم اور جبر کے اثرات نمایاں ہیں۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کے لئے اپنی زندگی میں جو جدوجہد شروع کی وہ آخر دم تک جاری رکھی۔ شہید نواب اکبر بگٹی کی 18ویں برسی کے موقع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے، تھانوں اور چیک پوسٹوں پر حملے کیے گئے، متعدد لیویز اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا جبکہ کئی علاقوں میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان مقابلے بھی ہوئے، کئی مقامات پر مرکزی شاہراہوں کی ناکہ بندی کرکے شاہراہیں بند کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں