کولپور میں ریلوے پل کی مرمت کا کام شروع، تعمیر میں ایک ماہ لگ سکتا ہے
کوئٹہ (صباح نیوز) کولپور میں تخریب کاری کا نشانہ بننے والے ریلوے کے پل کی مرمت کا کام شروع ہوگیا۔ سیکورٹی کلیئرنس کے بعد پل کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے۔ پل کی تعمیر میں 1 ماہ سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ 25 اور 26 تاریخ کی درمیانی شب کولپور میں پل پر سے گزرنے والی ریلوے لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردی گئی تھی۔
Load/Hide Comments