اسلام آباد میں اپارٹمنٹ سے 2 خواتین اور ایک مرد کی لاشیں برآمد

اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو میں اپارٹمنٹ سے2 خواتین اور ایک مرد کی لاشیں ملی ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں افراد کی موت مبینہ طورپر زہریلی نشہ آوراشیا پینے کے باعث ہوئی، سیکٹرایف الیون ٹومیں ایک اپارٹمنٹ میں دو خواتین اور لڑکے نے ڈانس پارٹی کی تھی۔ تینوں افراد کی موت مبینہ طورپر زہریلی نشہ آوراشیا پینے کے باعث ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر تھانہ شالیمار پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک لڑکی کو پمز اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی ڈیتھ ہوگئی، مرنے والے ایک شخص کی شناخت ہوگئی جبکہ ایک خاتون کی شناخت تاحال نا کی جاسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں