خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 4 مشتبہ افراد ہلاک

راولپنڈی(پ ر)سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران چار مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات کی روشنی میں ایک آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلہ میں دو مشتبہ افرادہلاک ،ہلاک مشتبہ افراد میں انصاف اللہ بھی شامل تھا۔خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں ہوئے ایک دوسرے مقابلے میں سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا، اس انکاؤنٹر میں دو مشتبہ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔اس آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں