چاغی، ایرانی سرحد کے قریب سے اغوا ہونے والے 4افراد بازیاب

کوئٹہ؛ضلع چاغی کی علاقے دالبندین میں لیویز کی کاروائی ایران سے اغواء ہونے والے چار افراد بازیاب اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب،لیویز ذرائع کے مطابق پیر کو لیویز کو اطلاع ملی کہ پاک ایران سرحدی علاقے روتاک سے چار افراد کو اغواء کر لیا گیا ہے جس پر لیویز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دالبندین کے پہاڑی علاقے بسلانی سے چار مغویوں فرہاد، نعمت، چاکراور ناصر کو بازیاب کروا لیا تاہم اغواء اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز نے مغویوں کو دالبندین منتقل کرکے مزید کاروائی شروع کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں