انڈونیشیا ، آتش فشاں پھٹنے کے باعث 6 افراد جاں بحق

جکارتہ (صباح نیوز)انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ انڈونیشیا میں آتش فشاں کے کئی بار راتوں رات پھٹنے کے بعد 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ الرٹ کی سطح کو چار درجے والے نظام کی بلند ترین سطح تک بڑھا دیا گیا، ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے بھی 6 اموات کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں