تمپ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا

تمپ،دوسرے روز بھی قتل کی واردات، مصدق نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا، پولیس ذرائع کے مطابق تمپ کے علاقہ کوہاڑ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مصدق نامی شخص کو قتل کردیا اورفرار ہوگئے، وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی، واضح رہے کہ گزشتہ روز تحصیل تمپ کے علاقہ بالیچہ میں بھی نامعلوم ملزمان نے شیہک نور کو فائرنگ کرکے قتل کیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں