قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ، ایک ارب روپے سالانہ کی بچت ہو گی

اسلام آ باد(آئی این پی)اسپیکر کا قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا،تنظیم نو سے ایک ارب روپے سالانہ کی بچت ہو گی ۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق تنظیم نو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو ضرورت کے مطابق فعال اور متحرک بنانے کا حصہ ہے، پہلے مرحلے میں 90 اور دوسرے مرحلے میں 130 غیر ضروری آسامیاں ختم کی جائیں گی، غیر ضروری آسامیاں ختم کرنے سے 56 کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہو گی،تیسرے مرحلے میں انتظامی اصلاحات سے مزید 40 کروڑ کی بچت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں