بریگیڈئیر (ر) شجاع حسن پاکستان اسٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر
اسلام آباد: حکومت نے بریگیڈئیر (ر) شجاع حسن کو پاکستان اسٹیل ملز کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا۔
شجاع حسن کی بطور سی ای او اسٹیل ملز تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بریگیڈئیر (ر) شجاع حسن کو ایک سال کے لیے پاکستان اسٹیل ملز کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے اور تقرری دونوں طرف سے ایک ماہ کے نوٹس پرمنسوخ کی جاسکے گی۔
Load/Hide Comments


