چاہتا ہوں نیتن یاہو غزہ میں جنگ ختم کریں لیکن فتح ضرور ہونی چاہئے،ٹرمپ

واشنگٹن(آئی آئی پی) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ چاہتا ہوں نیتن یاہو غزہ میں جنگ ختم کریں لیکن فتح ضرور ہونی چاہئے۔نومنتخب امریکی صدر کا مزید کہناتھا کہ نیتن یاہوپر غزہ میں جنگ ختم کرنے کیلئے ضرور دباو ڈالیں گے،ان کاکہناتھا کہ لوگ 7اکتوبر کو بھول جائیں گے لیکن یہ بہت پرتشدد تھا، یہ ہولو کاسٹ کی طرح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں