نچلی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرناہے، کارکن زرداری اور بلاول بھٹو کے ویژن کے سفیر ہیں، جمال رئیسانی

کوئٹہ(یو این اے )پیپلزپارٹی کے ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے جتک ہاس میں سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سے ملاقات کی، جس میں پیپلزپارٹی کے رہنما میر فرید رئیسانی بھی موجود تھے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، بلوچستان میں امن و امان کی حالت اور این اے 264 میں ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران، نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی اور حاجی علی مدد جتک کی سربراہی میں مختلف سیاسی و سماجی کارکنوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی نوابزادہ رئیسانی نے پارٹی مفلر پہنا کر نئے کارکنوں کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر نوابزادہ جمال رئیسانی نے حلقے کے عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، جبکہ تجاویز قلمبند کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد گرانڈ لیول پر کارکنوں کو متحرک کرنا ہے، کیونکہ پیپلزپارٹی کے کارکن صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے سفیر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں کی مدد سے حلقے میں مسائل کا حل نکالنے اور ترقیاتی کام کرانے کی کوشش کریں گے، اور این اے 264 میں 50 فیصد سے زائد کارکن نوجوانوں پر مشتمل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں