کوئٹہ دھماکے سے تبا ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام آج سیکورٹی کلیرنس کے بعد شروع ہوگا ،ایس ایس جی سی

کوئٹہ(صباح نیوز) مغربی بائی پاس پر دھماکے سے تباہی ہونے والی 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام آج شروع ہوگاپائپ لائن پر کام سیکورٹی کلیرنس کے بعد شروع جو 12 میں مکمل ہوگا،ایس ایس جی سی ترجمان سوئی گیس 18 انچ قطر کے پائپ کو گذشتہ روز دھماکے سے اڑا دیاتھا،ایس ایس جی سی ترجمان تخریب کاری کا نشانہ بننے والی گیس پائپ لائن سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی علاقے متاثر ہوئے ہیں ،ایس ایس جی سی ترجمان18انچ قطر کے پائپ کا 8 فٹ حصہ تباہ ہونے سے کچلاک زیارت، بوستان، یارو، کربلا پشین اور ہرمزئی کے علاقے متاثر ہوئے ہیں شہر کے ایئرپورٹ روڈ، نواں کلی، جناح ٹاؤن، خیزی ، اے ون سٹی اور ہزار گنجی کے علاقےبھی متاثر ہوئے پائپ لائن تباہ ہونے سے گیس کی فراہمی معطل ہونےسے صارفین کو شدید سردی میں مشکلات کا سامنا ہےکوئٹہ: واضح رہے کہ گزشتہ مغربی بائی پاس پر اختراباد کے قریب تخریب کاروں نے 18انچ قطرکی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیاتھا

اپنا تبصرہ بھیجیں