الحمدللہ آج ژوب میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا وعدہ پورا کر دیا گیا، گورنر بلوچستان

کوئٹہ

(آن لائن) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ الحمدللہ آج ژوب ڈسٹرکٹ میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا وعدہ پورا کر دیا گیا۔ عوامی امنگوں سے ہم آہنگ یہ اہم سنگ میل واپڈا حکام کی جانب سے ژوب شہر میں پہلی بار ایک پاور ٹرانسفارمر MVA 20/26 کی تنصیب کے ساتھ حاصل کیا گیا. ژوب کے عوام کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نجات اور مکمل والٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے پر ژوب کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی. یہ بات انہوں نے واپڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شفقت علی اور چیف انجینئر ٹیکنیکل یوسف شاہ خان کے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ژوب کے عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر چیف کیسکو شفقت علی اور ان کی ٹیم کی کاوشیں خراج تحسین کے مستحق ہیں. ژوب کے عوام نے ضلع میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کے کردار ادا کرنے پر خصوصی شکریہ ادا ک

اپنا تبصرہ بھیجیں