افغان قیدیوں کے مقدمات کا فوری فیصلہ کرکے انہیں افغانستان منتقل کیا جائے،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

کوئٹہ : چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان محمد ہاشم خان کاکڑ کا اچانک ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کا دورہ۔ چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے اسپتال لنگر خانہ ‘ درزی خانہ لائبریری ‘ اسکول کا معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے قیدیوں کو گرم جیکٹس، گیزر، ہیٹرز سلائی مشین اور کمپیوٹرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد ہاشم خان کاکڑ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان قیدیوں کے مقدمات کا فوری طور پر فیصلہ کرکے ان کو افغانستان منتقل کیا جائے صوبے کے تمام جیلوں کے لیے پانچ کروڑ روپے کی ادویات اور 300 قیدیوں کے لئے مزید بیرکس جلد از جلد تعمیر کیا جائے انھوں نے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے تمام قیدیوں سے ملاقات کی اور اس دوران ان کے مسائل فوری حل کیلئےاحکامات جاری کئے گئے سپرنڈنٹ جیل یاسین بلوچ نے جیل کے حوالے سے بریفنگ دی اور جیل مسائل اور سہولیات سے آگاہ کیا اس موقع پر دیگر جسٹس صاحبان ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور دیگر اعلی حکام سمیت ڈی آئی جی جیل ضیاء اللہ ترین اور ڈی آئی جی پولیس، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد، جیل اصلاحی کمیٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ چسٹس نذیر احمد لانگو و کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں