خضدار ، گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

خضدار( آئی این پی) بلو چستان کے ضلع خضدار کے علا قے وڈھ بازار میں گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جا ں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے علا قے وڈھ با زار میں گیس سلنڈر دھما کہ کے نتیجے میں نقیب اللہ سکنہ کو ئٹہ جاں بحق جبکہ راحت خان والد حبیب اللہ سکنہ پشاور شدید زخمی ہو گیا ہے جاں بحق شخص کی نعش اور زخمی کواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کا رروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں