کوئٹہ، مغر بی بائی پاس میں دھماکے سے تباہ گیس پائپ لائن کی مرمت نہ ہوسکی

کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک) کوئٹہ کے مغر بی بائی پاس میں دھماکے سے تباہ گیس پائپ لائن کی مرمت نہ ہوسکی ۔ دھما کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں کچلاک، پشین اور زیارت میں بھی گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔سوئی سدرن حکام کے مطا بق اختر اباد ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ پر ہونے والے بلاسٹ کی وجہ سے سوئی سدرن کی جو 18 انچ قطر کی مین گیس پائپ لائن متاثر ہوئی تھی اس کا مرمتی کام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے آج صبح سیکیورٹی کلیرنس ملنے کے بعد سے شروع کر دیا گیا ہے۔ادارے کا تکنیکی عملہ ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام سر انجام رہا ہے جو آج رات 12 بجے تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ انتظامیہ نے اس معاملے پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور مرمتی کام کو مستقل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ اس دوران صارفین کو درپیش آنے والی مشکلات کے لیے ادارہ معذرت خواہ ہے اور ان سے درخواست ہے کہ وہ متبادل ایندھن کا انتظام کر لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں