مولانافضل الرحمان کی طبیعت خراب، ڈاکٹروں کا آرام کا مشورہ

لاہور(آئی این پی ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیدیا۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹروں نے مولانا کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے پائوں میں شدید تکلیف ہے، انہیں ڈاکٹروں کی جانب سے چلنے سے پرہیز کا کہا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں