ہیلتھ گرینڈ الائنس کے چیئر مین ڈاکٹربہار شاہ گرفتار، ینگ ڈاکٹرز کی سروسز سے بائیکاٹ کا اعلان

کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک)کوئٹہ سو ل لائن پولیس نےہیلتھ گرینڈ الائنس کے چیئر مین ڈاکٹربہار شاہ و دیگر کے خلاف ڈی جی ہیلتھ پر حملے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیاواقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی،ایف آئی آر کے مطا بقڈاکٹر بہار شاہ پر ڈی جی ہیلتھ پر لوہے کے راڈ سے حملہ کرنے کا الزام ہے دوسری جانب ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر صبور کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں موجود ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے تمام یونٹ کے آرگنائزرز، ممبران، تیاری پکڑے، فارم 47 کی سرکار نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ کو گرفتار کرلیا ہے اگر ان کو ایک گھنٹے کے اندر اندر رہا نہ کیا گیا تو صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں سروسز سے بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے گا، کسی بھی نقصان کی صورت میں تمام تر ذمہ داری فارم 47 منسٹر ہیلتھ بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری اور ڈی جی ہیلتھ پر ہوگی،

اپنا تبصرہ بھیجیں