گوادر، آل پارٹیز کی کال پر شٹر ڈاون ہڑتال، سی پیک روڈ بھی بلا ک کر دی
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے مختلف علاقوں مکران میں آل پارٹیز کی کال پر شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی اور کوئٹہ سے کراچی قومی شاہراہ پر سی پیک روڈ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا گیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی گزشتہ روز آل پارٹی کی اپیل پر گوادر میں شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی جس سے تمام تجارتی چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے اور لوگوں نے احتجاج کیا یاد رہے کہ گوادر کے عوام مسائل کے حل کیلئے گزشتہ 28 روز سے دھرنا دیکر بیٹھے ہوئے ہیں تا حال ان کی داد رسی نہیں کی گئی اسی طرح سی پیک روڈ کو سوراب کے علاقے میں علاقہ مکینوں نے اپنے مطالبات اور مسائل سمیت زہری سے متعدد افراد کی گرفتاریوں کے خلاف سی پیک کراس، انجیرہ کراس سمیت زہری میں مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا جس کیو جہ سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی زہری میں احتجاج میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔ روڈ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔