گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کل سے صوبے بھر میں او پی ڈیز اور الکٹیو آپریشن تھیٹر کے سروسز سے بائیکاٹ کا اعلان
کوئٹہ(این این آئی)گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ ، سابق چیئرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کی جھوٹی ایف آئی ار میں گرفتاری اور صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ ، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر یاسر اچکزئی ، ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر صبور کاکڑ اور سینٹرل ایگزیکٹیو ڈاکٹر ایوب زرکون کی جھوٹی ایف آئی آر میں نامزدگی کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان(آج)بروز سوموار سے صوبے بھر میں او پی ڈیز اور الکٹیو آپریشن تھیٹر کے سروسز سے بھی مکمل دستبرداری کا اعلان کرتی ہے جبکہ ہسپتالوں میں تمام ایمرجنسی سروسز کی فراہمی جاری رہیں گی جس میں کارڈیک ایمرجنسی ، ٹراما سینٹر، گائنی لیبر روم ، میڈیکل/ سرجیکل ایمرجنسی اور دیگر ایمرجنسی کے خدمات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہیگی گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وارڈ میں داخل مریضوں کی دیکھ بھال کے خدمات کی فراہمی بھی جاری رہے گی جس کے لیے ہر وارڈ میں ایک ڈاکٹر ، ایک نرس اور ایک پیرامیڈیکل سٹاف وارڈ میں موجود رہیگااگر حکومت کی جانب سے گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے قیادت کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر واپس نہ لی اور تمام مطالبات 48 گھنٹوں میں پورے نہ ہوئے تو 48 گھنٹوں کے بعد ایمرجنسی سروسز سے بھی مکمل دستبرداری کا اعلان کیا جائے گا