حب اور اوتھل میں فائرنگ کے دو واقعات، ایک شخص قتل، دوسرا زخمی
حب(نمائندہ انتخاب ) حب اور اوتھل میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص قتل دوسرا زخمی ہو گیا پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کردی تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب اور پیر کی صبح کو حب اور اوتھل میں فائرنگ کے دو واقعات ہوئے ہیں جن میں اوتھل کے نواحی علاقہ سکن کے گائوں گاہو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ماسٹر علی محمد موشیانی کو قتل کردیا جسکی نعش ایدھی ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے اوتھل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات گئے حب بائی پاس پر فائرنگ کے ایک واقعہ میں 18سالہ نوجوان نوروز ولد عبدالرحمن شدید زخمی ہو گیا جسے ایدھی ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے ٹرامہ سینٹر کراچی منتقل کردیا گیا ۔
Load/Hide Comments