کوئٹہ ،بلیلی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2چور گرفتار، اسلحہ اور چوری شدہ مو ٹر سائیکل بر آمد،پو لیس
کوئٹہ ( آئی این پی )صوبا ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے بلیلی میں پو لیس اور چو روں کے ما بین فا ئرنگ کے تبا دلے میں 2چو روں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چوری شدہ مو ٹر سائیکل بر آمد کر لی گئی ہے ۔پو لیس کے مطابق گزشتہ روز پو لیس تھا نہ ائیر پورٹ کے ایس ایچ او عبدالحئی کو اطلاع ملی کہ3 مسلح چو ر کو ئٹہ کے علا قے جناح ٹاؤن سے ایک مو ٹر سائیکل چرا کر شہر سے با ہر جا نے کی کوشش کر رہے ہے جس پر پو لیس نے بلیلی کے قریب نا کہ لگا کر چو روں کی تلا ش شروع کر دی اسی اثنا ءمیں ایک مو ٹر سائیکل پر سوار تین مشکوک چو روں نے فا ئرنگ کی اور نا کہ توڑ کر فرار ہو نے لگے جس پر پو لیس نے فو ری جوابی کا رروائی کی اور 2چو روں کو گرفتار کر لیا جن میں سے ایک زخمی حالت میں تھا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چوری شدہ مو ٹر سائیکل بھی بر آمد کر لی گئی ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔