دو سال سے قید افغان خاتون، بچہ اور شوہر کراچی جیل سے رہا،افغانستان منتقل

کوئٹہ(یو این اے )کراچی پاکستان میں امارت اسلامیہ کے قونصلیٹ نے پاکستان میں کراچی کی جیلوں سے ایک خاندان کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔ سندھ، پاکستان میں امارت اسلامیہ کے قونصل خانے کے مطابق، راحیلہ، ایک افغان خاتون، جو دو سال سے کراچی سینٹرل ویمن جیل میں اپنے بچے اور لانڈی جیل میں اپنے شوہر کے ساتھ قید تھی، کو رہا کر کے افغانستان منتقل کر دیا گیا۔ گزشتہ دو سالوں میں صوبہ سندھ کی مختلف جیلوں سے خواتین اور بچوں سمیت 4,268 افغان قیدیوں کو رہا کر کے امارت اسلامیہ کے خرچ پر وطن واپس بھیجا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں