خضدار، پولیس لائن واقعہ کیخلاف احتجاج دوسری روز بھی جاری، شاہراہ بدستوربند

خضدار(مانیٹر نگ ڈیسک)خضدار میں سنی کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ17سالہ لڑکی کی مبینہ اغواء کے خلاف 38 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال ٹریفک کیلئے مکمل بلاک ہے تاہم انتظامیہ یا کوئی اور متاثرہ خاندان سے ابھی تک مذاکرات کےلیے نہیں آئے گزشتہ دن سے بند شاہراہ کی وجہ سےدونوں اطراف ہزاروں مسافر پھنس چکے ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنےجاری کردہ وضاحتی بیان میں گزشتہ رات پولیس لائن خضدار میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس واقعہ سے میرا یا تخت جھالاوان انجیرہ کا کوئی تعلق نہیں ہے جس شخص نے یہ حرکت کی ہے وہ نا قابل معافی جرم کیا ہے اس شخص سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے یہ عمل اس شخص کا ذاتی فعل ہوسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں