اورماڑہ، بس حادثے میں لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی لاش برآمد

اورماڑہ(یو این اے )اورماڑہ، بس حادثے میں لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی لاش برآمدجمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اورماڑہ کے قریب پیش آنے والے بس حادثے میں لاپتہ افراد میں سے ایک کی لاش برآمد، شناخت فیصل کے نام سے ہوئی، تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے علاقے سید آباد کے قریب پیش آنے والے بس حادثے میں لاپتہ ہونے والے دو افراد میں سے ایک کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ لاش کی شناخت بس ڈرائیور فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بس ڈرائیور فیصل کی لاش جمعہ کی صبح جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر ملی۔ جبکہ دوسرے لاپتہ شخص عالم کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ وہ محفوظ ہیں اور حادثے کے وقت ایک اور گاڑی میں سوار ہو گئے تھے۔ واضح رہے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے علاقے سید آباد کے قریب کراچی سے گوادر جانے والی الداد کوچ اسٹیرنگ جام ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس میں پانچ افراد سوار تھے جن میں تین افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ ابتدا میں دو افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات تھیں۔ تاہم زخمیوں میں سے امتیاز اور سرفراز کی طبیعت انتہائی ناساز بتائی جاتی ہے جنہیں کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں