بی این پی سینیٹر قاسم رونجھو کا استعفی منظور، نشست خالی قرار

اسلام آباد ،کوئٹہ (یو این اے )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)کے سینیٹر قاسم رونجھو کا استعفی منظور کرلیا۔سینیٹر قاسم رونجھو نے 26ویں آئینی ترمیم میں پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینے کے بعد اپنا استعفی پیش کیا تھا۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان کی نشست کو خالی قرار دے دیا۔ استعفی کی منظوری کے بعد سینیٹ میں ایک نشست خالی ہوگئی ہے، جس پر جلد انتخاب متوقع ہے۔
Load/Hide Comments