ڈیرہ اللہ یار، نیو بس اڈا کے قریب دستی بم حملہ

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)ڈیرہ اللہ یار میں دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ اتوار کو سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود نیو بس اڈا کے قریب نا معلوم افراد نے ابڑو مل پر ہینڈ گرنینڈ پھینکاجو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد مزیذ تحقیقات شروع کردیں۔
Load/Hide Comments