بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا نصیر آباد میں صحافی پر مقدمہ درج کرنے کی مذمت

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے)نے نصیر آباد میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے نصیر احمد مستوئی کو دفعہ 144 کے تحت درج مقدمے میں نامزد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔بی یو جے کے صدر خلیل احمد، جنرل سیکرٹری غنی کاکڑ اور دیگر ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ صحافی کا نام فوری طور پر مقدمے سے خارج کیا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ انتظامیہ نے دفعہ 144 کے باوجود احتجاجی مظاہرہ روکنے کی بجائے مقدمہ درج کرکے ذمہ داری سے گلو خلاصی کی کوشش کی ہے، جس میں احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافی کا نام بھی ایف آئی آر میں شامل کرلیا گیا، جو کہ ناقابل قبول ہے۔رہنماں نے کہا کہ صحافی محض اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہا تھا، اس کے خلاف قانونی کارروائی آزادی صحافت پر حملہ ہے۔بی یو جے نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور صحافی کا نام فوری طور پر مقدمے سے خارج کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں