بلوچستان اسمبلی میں امن و امان کی صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ کل ہوگی

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان اسمبلی میں کل(پیر) صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے تمام حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق بریفنگ کے دوران سیکیورٹی اداروں کے سربراہان بلوچستان میں بدامنی کی وجوہات اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے، جبکہ اراکین اسمبلی کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔ ان کیمرہ اجلاس میں سیکیورٹی چیلنجز اور ان کے حل کے ممکنہ اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں