خاران، نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص اور بچی زخمی

خاران(یو این اے )خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طاہر وفا نامی شخص زخمی ہوگیا، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک چھوٹی بچی بھی زخمی ہو گئی۔ذرائع کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا، جس کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے شیخ زید ہسپتال خاران منتقل کر دیا گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں