کوئٹہ، تحریک تحفظ آئین کی صوبائی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

کوئٹہ(یو این اے )تحریک تحفظ آئین کی صوبائی قیادت کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں پی ٹی کے صوبائی صدر داد شاہ اور نور خان خلجی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں روڈ بلاک کرنے، اشتعال انگیز تقاریر، حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف نفرت انگیز نعرے لگانے جیسے الزامات شامل کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مقدمے میں دفعات 153-A، 188، 341، 149 اور 147 شامل کی گئی ہیں، جبکہ لاڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments