حکومتوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے، عوامی مفاد کے لیے کیے گئے اقدامات ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ( آئی این پی ) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) پر عمل درآمد اور پیش رفت سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کے لئے مختص وفاقی ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں سست روی کی نشاندہی کی گئی۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی نے وزیر اعلی کو تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعلی بلوچستان نے فوری طور پر وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی منصوبوں کی فنڈز کی تفصیلات فوری فراہم کریں۔ وزیر اعلی نے کچھی کینال سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجرا میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کو ایک مفصل خط ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی، وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، وزیر صنعت سردار کوہیار خان ڈومکی، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کے علاوہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔وزیر اعلی نے تمام ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کو تیز کرنے اور ان کی بروقت تکمیل کے لئے ٹائم لائن کا تعین کر دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رواں سال جون تک 90فیصد منصوبوں پر کام مکمل کیا جائے، جبکہ محکمہ خزانہ منظور شدہ منصوبوں کے فنڈز کے اجرا میں تاخیر نہ کرے۔فنڈز کے اجرا میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وزیر اعلی بلوچستان نے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی کریں گے۔ کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، سیکرٹری مواصلات، سیکرٹری آئی ٹی اور وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری شامل ہوں گے۔ کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان نے محکمہ صحت کی سروسز میں بہتری کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور نصیر آباد میں گمبٹ کی طرز پر نئے اسپتال کے جلد افتتاح کی ہدایت دی۔دوسری جانب محکمہ جنگلات کے ترقیاتی منصوبوں پر سوالات کے جوابات تسلی بخش نہ ملنے پر وزیر اعلی نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو غیر سنجیدہ افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلی نے تربت اور جعفر آباد کے پریس کلبز کے ترقیاتی فنڈز فوری جاری کرنے اور رواں سال جون تک ان کی تکمیل کی ہدایت بھی دی۔اجلاس میں گرین اور پنک بس سروس کے جلد آغاز پر بھی زور دیا گیا تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ مزید برآں وزیر اعلی نے محکمہ مذہبی امور کے منصوبوں میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا اور ان کی فوری تکمیل کے احکامات جاری کیے۔وزیر اعلی بلوچستان نے پی ایس ڈی پی میں شفافیت اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ترقیاتی منصوبوں کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مقصد عام آدمی کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں سو فیصد منظور شدہ اسکیموں کو شامل کیا جائے گا جبکہ اقلیتوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے جامع منصوبے بھی تجویز کیے