کوئٹہ ،فرنیچر کی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں فرنیچر کی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ، 18افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ۔ چیف فائرآفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ عبدالحق اچکزئی نے بتایا کہ پیر کو کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر فرنیچر اور فوم کی تین دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام دکانوں اور اپنی لیپٹ میں لے لیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 13فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئیں اور تین گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ اہلکاروں کی بروقت کاروائی سے نہ صرف آگ کا پھیلائو ملحقہ گوادموں اور مارکیٹوں سے روکا گیا بلکہ ایک رہائشی عمارت سے 18افراد کو بھی ریسکیو کرلیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
Load/Hide Comments