اورماڑہ، مکران کوسٹل ہائی وے پر دو گاڑیوں میں تصادم، 8افراد زخمی

اورماڑہ(یو این اے )مکران کوسٹل ہائی وے پر سنگل کے مقام پہ پروبکس اور ٹوڈی گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اطلاع ملنے پر ایمرجنسی رسپانس سنٹر لیاری، پھور اور رسملان کی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں