مکران کوسٹل ہائی وے پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم ،3افراد جاں بحق ،6 زخمی

حب(نمائندہ انتخاب ) مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار پردو گاڑیوں کے درمیان تصادم 3افراد جاں بحق ،6افراد زخمی ،نعشوں اور زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کواٹر اسپتال اوتھل منتقل ،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے سنگل سپٹ کے مقام پر کراچی سے گوادر جانے والی تیز رفتار پروبکس کار رجسٹریشن نمبر NA-777اور گوادر سے کراچی آنے والی کار رجسٹریشن BFH-069کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 6افراد زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر 1122ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ضلعی ہیڈ کواٹر اسپتال اوتھل کردی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سمیر ،بلال اور زخمیوں میں سراج علی ،حسن اور کبیر احمد شامل ہیں زخمیوں کو اوتھل اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا ۔