بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج بروز بدھ منعقد ہوگا بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس 12 فروری کو سہ پہر 3 بجے منعقد کیا جائے گا۔اجلاس میں قائد ایوان قواعد و ضوابط کار بلوچستان صوبائی اسمبلی مجریہ 1974 کے قاعدہ نمبر 170(D) کے تحت اسمبلی ہال کو کل ایوان مجلس تشکیل دینے کے لیے قرارداد پیش کریں گے۔اس کے علاوہ اجلاس میں محکمہ صحت بلوچستان کے حکام معزز اراکین اسمبلی کو صحت عامہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں