اوتھل ،کھرڑی میں زمین کے تنازعہ پردو گروپوں میں تصادم، 13 افراد زخمی

حب(نمائندہ انتخاب ) اوتھل کے نواحی علاقہ کھرڑی میں زمین کے تنازعہ پردو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 13افراد زخمی ہو گئے واقعہ کے اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ریسکیو ادارے ایدھی اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکار متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے اور تصادم کو رکو اکر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز اسپتال اوتھل منتقل کردیا ریسکیو ذرائع بتاتے ہیں کہ شدید زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے کراچی ٹرامہ سینٹر منتقل کیا جارہا ہے پولیس کے مطابق مزید تصادم کو روکنے کیلئے متاثرہ علاقے اور اسپتال میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے
Load/Hide Comments