بلوچستان میں پارلیمانی سیکرٹریز کے محکموں میں رد و بدل

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان حکومت نے پارلیمانی سیکرٹریز کے محکموں میں تبدیلی کرتے ہوئے نئے تقرر و تبادلے کر دیے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے لیاقت لہڑی کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ جماعت اسلامی کے عبدالمجید بادینی کو اسٹیبلشمنٹ اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی)کا پارلیمانی سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد حکومتی امور میں مزید بہتری اور محکموں کی کارکردگی کو مثر بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں