پنجگور اور آواران میں لیویز چوکیوں پر حملہ، اسلحہ اور سامان ضبط کرلیا

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور آواران میں نامعلوم افراد نے لیویز فورس کی چوکیوں پر حملہ کر کے اسلحہ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا، جبکہ فورسز کے لیے رسد لے جانے والی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات آواران کے علاقے بزداد اور پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم حملہ آوروں نے لیویز چوکیوں پر حملہ کیا اور وہاں موجود اسلحہ و دیگر سامان اپنے ساتھ لے گئے۔ ان واقعات میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔مزید برآں، پنجگور کے تحصیل پروم میں مسلح افراد نے دو گاڑیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو مزدا ٹرکوں کو نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق یہ گاڑیاں فورسز کی پوسٹوں پر رسد پہنچا کر واپس آ رہی تھیں، جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں