وڈھ ، مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص قتل، دوسرا زخمی

کوئٹہ( این این آئی) وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک جان بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وڈھ کے علاقے باڈڑی کراس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیر محمد گرگناڑی موقع پر جاں بحق جبکہ محمد پناہ دینارزی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں افراد پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ علاقے سے گزر رہے تھے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جا ری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں