ہرنائی میں کوئلہ کان حادثہ، ایک کان کن کو تاحال نہیں نکالا جا سکا

کوئٹہ(یو این اے ) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کھوسٹ کوئلہ کان حادثے کے بعد 43 گھنٹے گزرنے کے باوجود ایک کانکن تاحال کان کے اندر پھنسہ ہوا ہے، جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔لیویز کنٹرول روم کے مطابق کھوسٹ کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے دو کانکن کان کے اندر محصور ہو گئے تھے۔ امدادی کارروائی کے دوران ایک کانکن، عابد خان، کو چار گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا، تاہم دوسرا کانکن، گل عظیم، اب بھی زیر زمین پھنسا ہوا ہے۔ریسکیو ٹیمیں کانکن کو بحفاظت نکالنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں، تاہم گزرنے والے وقت کے ساتھ صورتحال مزید پیچیدہ ہو رہی ہے۔ مقامی حکام اور امدادی ادارے کانکن کی بازیابی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں