لیاقت لہڑی کی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی تقرری خوش آئند ہے، ٹرانسپورٹرز

کوئٹہ(یو این اے )معروف ٹرانسپورٹرز حاجی میر حکمت لہڑی، میر دولت خان لہڑی، حاجی میر عبدالقادر رئیسانی ،میر امتیاز لہڑی،آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ بادیزئی ،سیکریٹری جنرل حاجی میر محمد اکبر لہڑی ، دیگر عہدیداروں حاجی ولی خان اچکزئی ،حاجی موسی جان اچکزئی ،حاجی ابراھیم ،حاجی علی محمد ،حاجی سیف الدین بڑیچ،حاجی نصراللہ دھوار اور دیگر نے ہر دلعزیز عوامی رہنما ممبر بلوچستان اسمبلی میر لیاقت جان لہڑی کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میر لیاقت جان لہڑی کی تقرری بلوچستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹر کی بہتری کے لیے ایک خوش آئند قدم ہے۔ وہ ایک متحرک، ایماندار اور عوام دوست رہنما ہیں، جن کی قیادت میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ حاجی میر محمد اکبر لہڑی نے امید ظاہر کی کہ میر لیاقت جان لہڑی صوبے میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل، اور عوام کو سفری سہولیات کی بہتری کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا۔ کہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز اور عوام کو ان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں