کوئٹہ، گوہر آباد میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ شہر کے علاقے گوہر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں