ہرنائی، شاہرگ کوئل مائنز میں پک اپ گاڑی پر دھماکا، 11 کان کن جاں بحق، 6زخمی

ہرنائی (نمائندہ انتخاب/مانیٹرنگ ڈیسک) شاہرگ کوئلہ میں کام کرنے والے مزدوروں کے پک اپ پر دھماکہ11 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی ، تحصیل شاہرگ ٹاکری میں شیرباز کمپنی کے مزدوروں کی گاڑی پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک11 مزدورجاں بحق ہوئے ہیں اور 6 زخمی ہوئے ہیں جاں بحق افراد ہونے والے میں اقبال حسین ، جاوید ، عمر علی ، دولت محمد ، باچا حسین ، خضرت ،حنیف ، گل رحمت ، ایاز ، رحمت شاہد شامل ہیں۔ گاڑی میں 18 افرادسوار تھے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کا شاہرگ اسپتال میں علاج جاری ہے، تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق سڑک کنارے دھماکا خیز مواد نصب تھا۔ شاہد رند نے کہا ہے کہ شاہرگ دھماکے میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔
Load/Hide Comments