شاہرگ بم دھماکے میں 11 جاں بحق افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا، علاقے میں احتجاج

ہرنائی(یو این اے )ہرنائی تحصیل شاہرگ کوئل مائنز ایریا ٹاکری کے قریب پیک آپ گاڑی جس میں کوئلہ کانوں میں محنت مزدوری کرنے والے مزدور سوار تھے آئی ڈی بلاسٹ کا نشانہ بنائی جس کے نتیجے میں دس کانکن موقع پر جان بحق جبکہ ایک زخمی راستے میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے شاہرگ بم دھماکے میں جان بحق افراد کی تعداد گیارہ ہوگئی جبکہ چھ کانکن زخمی ہوئے ہیں اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ لیویز سیکورٹی فورسز اور عوام کی بڑی تعداد بم دھماکے کی جگہ پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے چھ زخمیوں کو تشویشناک حالات میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ کوئل مائنز ایریا جوکہ شاہرگ شہر سے تقریبا سات کلومیٹر دور ٹاکری کے کوئل مائنز ایریا میں پیش آیاضلعی انتظامیہ کے مطابق کوئلہ کانوں میں محنت مزدوری کرنے والیمزدور پک اپ گاڑی میں سوار تھے اور سودا سلف خریدنے شاہرگ بازار آرہے تھے تو راستے میں مزدوروں کی پک آپ گاڑی آئی ڈی بلاسٹ کا نشانہ بنی دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ گاڑی میں سوار مزدوروں کے جسم ایضا دور دور تک بکرے ہوئے تھے اور گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگء اور دھماکہ کی جگہ میں گہرا کھڈا بن چکا تھا دوسری جانب شاہرگ بم جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی اجتماعی نماز جنازہ شاہرگ فٹبال گرانڈ میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ دھماکے میں جان بحق افراد کی اجتماعی نماز جنازہ شاہرگ فٹبال گرونڈ میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی شاہرگ بم دھماکے میں جان بحق کانکنوں کا تعلق سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے دریں پی ٹی ایم کی جانب سے شاہرگ بم دھماکے خلاف شاہرگ شہر میں احتجاج ریلی و مظاہرہ کیاگیا۔